تحریک انصاف ڈی جے بٹ کے بعد ٹینٹ سروس کی بھی نادہندہ نکلی

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 جولائی 2015 22:49

تحریک انصاف ڈی جے بٹ کے بعد ٹینٹ سروس کی بھی نادہندہ نکلی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 جولائی 2015 ء) تحریک انصاف ڈی جے بٹ کے بعد ٹینٹ سروس کی بھی نادہندہ نکلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جے بٹ کے بعد تحریک انصاف ٹینٹ سروس کی بھی نادہندہ نکلی ہے۔ ٹینٹ سروس کے مالک نے بتایا ہے کہ دھرنے کے دوران ٹینٹ سروس کا 90 لاکھ کا بل بنا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم تحریک انصاف نے 44 لاکھ روپے ادا کیے جبکہ 46 لاکھ روپے کی رقم اب بھی ادا کرنا باقی ہے۔ اس کے علاوہ دھرنے کے دوران کچھ سامان جل اور ٹوٹ پھوٹ بھی گیا تھا۔ ٹینٹ سروس کے مالک کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں عمران خان کو متعدد بار ای میل کی تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :