تخت بھائی ، لوند خوڑ چھیل روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے2 موٹر سائیکل سوار دو نوجوان شدید زخمی

جمعرات 9 جولائی 2015 22:52

تخت بھائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء) لوند خوڑ چھیل روڈ پر تیز رفتار ڈمپر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دونو نوجوان شدید زخمی ہوگئے جن میں ایک نوجوان زخموں کی تا ب نہ لا کر چل بسا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لوند خوڑ چھیل روڈ پر تیز رفتار ڈمپر ٹرک نمبر : 2641مردان کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دونوجوان خا ن زمان ولد زاہد گل اور شاہ زمین ولد وزیر خان ساکنان چھیل شیخانو کلے شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں ایک نوجوان خان زمان زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ڈمپر ٹرک قبضے میں لے کر ایف آئی آر درج کرلی۔

متعلقہ عنوان :