فیصل آباد، زرعی اراضی اور رہائشی جگہوں کے تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کی اجازت دینے سے قبل تمام ترقانونی تقاضوں کو مد نظر رکھنے کی ہدایت

ہفتہ 11 جولائی 2015 16:00

فیصل آباد ۔11 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے ٹاؤن پلاننگ ، کمرشلائزیشن اور بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد کے ذمہ دار ضلعی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ زرعی اراضی اور رہائشی جگہوں کے تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کی اجازت دینے سے قبل تمام ترقانونی تقاضوں کو مد نظر رکھیں نیز اس سلسلہ میں خصوصی کمیٹیاں بھی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے جو کمرشلائزیشن سے پہلے ہر کیس کا تفصیلی سروے کر کے اس حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ذرائع نے بتایاکہ فیصل آباد میں جن شاہرات کو کمرشلائزڈ قرار دیا گیا ہے ان پر اس نوعیت کی تجارتی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی جن سے ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ آئے یا دیگر سماجی مسائل پیدا ہوں۔انہوں نے کہاکہ شہر میں زیر تعمیر بلند وبالا عمارتوں کے تعمیراتی ڈیزائن میں بد نیتی سے بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کی صورت میں تعمیراتی کام فوری طور پر روک دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ کنورشن فیس کی وصولی کیلئے قطعہ اراضی کی قیمت کی تشخیص ہر لحاظ سے شفاف انداز میں ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :