بھاری میراذرخیز زمین کو مکئی کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں قرار
ہفتہ 11 جولائی 2015 16:00
فیصل آباد ۔11 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) ماہرین زراعت نے بھاری میراذرخیز زمین کو مکئی کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں قرار دے دیا ہے اورکہاہے کہ کاشتکار بارانی علاقوں میں مکئی مون سون شروع ہونے سے پہلے کاشت کریں تاکہ پودے جڑوں کانظام قائم اور مون سون کی بارشوں کا صحیح فائدہ اٹھا سکیں۔ ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام ساہیوال 2002، اگیتی 2002، ایم ایم آر آئی ییلو، پرل، ہائبرڈ ایف ایچ 810 اور یوسف والا ہائبرڈ اقسام کاشت کریں۔
انہوں نے کہاکہ مکئی کی کاشت سنگل روکاٹن ڈرل سے سوا دو سے اڑھائی فٹ کے فاصلے پر کی جائے اور شرح بیج ڈرل سے کاشت کیلئے 12سے 15کلوگرام اور کھیلیوں پر کاشت کیلئے 8سے 10کلوگرام فی ایکڑ رکھی جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ شرح بیج کا انحصار بیج کے اگاؤ، بیج کے وزن اور طریقہ کاشت پر ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار درمیانی زمین میں بوائی کے وقت دو بوری ڈی اے پی اور ڈیڑھ بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ ڈالیں جبکہ بارانی علاقوں میں ساری کھاد ایک بوری ڈی اے پی، ایک بوری یوریا اور آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ بوقت کاشت ہی ڈال دیں۔ انہوں نے کہاکہ موسمی مکئی کیلئے پودوں کی تعداد 26سے 33ہزار فی ایکڑ رکھی اور کاشت ہمیشہ سیدھی قطاروں میں کی جائے ۔
مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.