یونانی پارلیمنٹ معاشی اصلاحات کی تجاویز کی حمایت کردی

یونان کے لوگوں کو زندہ رکھنا اور یورو زون میں رکھنا ایک قومی فریضہ ہے۔یونانی وزیراعظم

ہفتہ 11 جولائی 2015 21:56

روم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) .یونان کی پارلیمنٹ نے قرضے کے تیسرے ’بیل آوٹ‘ پیکج کے حصول اور یورو زون سے نکلنے کے خطرے کو ٹالنے کے لئے معاشی اصلاحات کی تجاویز کی حمایت کر دی۔جن میں پینشن میں تبدیلیاں اور ٹیکسوں میں اضافے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پارلیمان میں ہونے والی بحث کے دوران وزیر اعظم ایلکسس تسپیراس نے کہا کہ یونان کے لوگوں کو زندہ رکھنا اور یورو زون میں رکھنا ایک قومی فریضہ ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ ان کی پارٹی کی طرف سے کٹوتیوں کے جو وعدے کیے گئے تھے یہ تجاویز ان سے مطابقت نہیں رکھتیں۔۔یونان کی پارلیمان کے تین سو ارکان کی اکثریت نے ان تجاویز کی حمایت کی لیکن کئی حکومتی ارکان اور وزراء نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا یا انھوں نے اس کی مخالفت کی۔ `

متعلقہ عنوان :