میچ فکسنگ کا الزام،بی سی سی آئی نے ممبئی کے کھلاڑی ہیکن شاہ کو معطل کر دیا
ذیشان مہتاب پیر 13 جولائی 2015 13:20
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13جولائی۔2015ء) آئی پی ایل کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے سے پہلے ہی بھارتی کرکٹ میں ایک اور فکسنگ سکینڈ ل سامنے آگیا ہے، بی سی سی آئی نے ممبئی کے ہیکن شاہ کو سابق ساتھی کھلاڑی کو فکسنگ کی جانب راغب کر نے کے الزام میں فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ممبئی کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے30سالہ ہیکن شاہ نے سابق ساتھی کھلاڑی اور راجستھان رائلز کے لیگ سپنر42سالہ پراوین تامبے کو میچ فکسنک کی پیشکش کی جسے تامبے نے فوری طور پر ٹیم انتظامیہ کو رپورٹ کر دیا۔
انتظامیہ نے ہیکن شاہ کے اس اقدام کے بارے میں بی سی سی آئی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کیا جس کے بعد بی سی سی آئی کے صدر جگ موہن ڈالمیا نے اینٹی کرپشن یونٹ کو اس واقعے انکوائری کا حکم دیا اور اب اس انکوائری کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد بی سی سی آئی نے ہیکن شاہ کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.