فصلات کیلئے نقصان دہ گاجر بوٹی کافوری خاتمہ اشد ضروری ہے،ماہرین زراعت
پیر 13 جولائی 2015 14:51
فیصل آباد ۔13 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ گاجر بوٹی دنیاکی 10 بد ترین جڑی بوٹیوں میں سب سے تیزی سے پرورش پانے والی جڑی بوٹی ہے جبکہ پنجاب میں سب سے خطرناک بوٹی کے طور پر سامنے آنیوالی انسانی ، حیوانی ،فصلات کیلئے نقصان دہ مذکورہ جڑی بوٹی کاخاتمہ اشد ضروری ہے۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ گاجر بوٹی جسے پارتھینیم بھی کہاجاتاہے ماحول کیلئے بھی انتہائی خطرناک ہے ۔
انہوں نے کہاکہ یہ جڑی بوٹی گزشتہ صدی کی آخری دہائی میں میکسیکو ، آسٹریلیا، مشرقی افریقہ سے پھیلتی ہوئی ایشیا اور پاکستان بالخصو ص پنجاب پہنچی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ اس جڑی بوٹی نے انڈیا، چین ، تائیوان ، ویتنام ، ایتھوپیا، کینیا، جنوبی افریقہ و دیگرممالک کو بھی متاثر کیاہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایاکہ کچھ عرصہ قبل تک یہ جڑی بوٹی صرف ناکارہ جگہوں پر ہی دیکھنے میں آتی تھی مگر زرعی ماہرین کے حالیہ سروے کے مطابق اب یہ جڑی بوٹی پانی کے کھالوں اور راستوں و ناکارہ زمینوں سے کھیتوں کی جانب تیزی سے بڑھ اور پھیل رہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ وسطی پنجاب کے کھیت اس سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں اور یہ دھان ، مکئی ، کماد کی فصلات کو متاثر کررہی ہے ۔انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ گاجر بوٹی کے خاتمہ کیلئے فوری طور پر ماہرین زراعت سے مشاورت کریں اور مناسب زہروں کا سپرے بھی یقینی بنایاجائے۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.