لندن: سچن ٹنڈولکر کی سیر و تفریح کے دوران بس چھوٹ گئی ، ٹویٹر پر لوگوں سے مدد مانگنا شروع کردی
پیر 13 جولائی 2015 16:10
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر لندن میں اس وقت چکرا کے رہ گئے جب انہوں نے اپنی بس مس کردی، اس کے بعد اجنبی دیس میں ٹنڈولکر کو مدد کا اور کوئی طریقہ نہ سوجھا تو ٹوئٹر پر لوگوں سے مدد مانگنا شروع کردی تاہم ٹوئٹر پر جواب دینے کیلئے صرف وہی مداح موجود تھے جو کہ ان کے قریب نہ تھے۔
(جاری ہے)
دراصل ہوا کچھ یوں کہ ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ دیکھنے کی غرض سے لندن جانے والے سچن ٹنڈولکر ایک گاوٴں کی سیر کیلئے آکسفورڈشائر گئے تھے۔
وہاں سے واپسی کیلئے چند محدود تعداد میں ہی بسیں روانہ ہوتی ہیں تاہم سیر و تفریح میں ٹنڈولکر کی توجہ وقت پر نہ رہی اور مقررہ وقت پر آخری بس بھی روانہ ہوگئی۔ اس کے بعد ٹنڈولکر نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پرتمام ماجرا بیان کیا اور اپنی تصویر اپ لوڈ کی۔ اس موقع پر ٹنڈولکر کو جواب دینے والوں میں دنیا بھر سے ان کے مداح شامل تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ٹنڈولکر کی مدد کرتے ہوئے فخر محسوس ہوتا تاہم بدقسمتی سے وہ وہاں موجود نہیں ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کو ویک اپ کال کی ضرورت تھی، فخر زمان کا اعتراف
-
آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 8 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گی
-
پاکستان 12 اور انڈرٹیم کا تربیتی کیمپ ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری
-
آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ 8 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گا
-
چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سب سے زیادہ 45 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر کپتان بابر اعظم کو شرٹ دی
-
جرمنی، کرسٹیانو رونالڈوکا ریت سے تیار کردہ مجسمہ توجہ کا مرکز
-
پاکستان بیس بال لیگ کرانے کا اعلان، فلسطینی کھلاڑیوں اور کوچز کی شرکت کی تصدیق
-
آئرلینڈ اگلے سال ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا
-
راجیورام اور جو سیلسبری اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
’انکی ٹریننگ دوبارہ کروائیں لیکن کاکول سے نہ کروائیے گا، تماشائی کی چیئرمین پی سی بی سے فرمائش
-
پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں امریکہ سے بھی ہار سکتا ہے، رمیز راجا کا دعویٰ
-
واپڈا کی ٹیم نے نیشنل چیلنج کپ کا ٹائٹل جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.