پی اے آر سی زرعی شعبہ کی ترقی اور تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پرعزم ہے،ترجمان پی اے آر سی

پیر 13 جولائی 2015 16:31

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) زرعی شعبہ کی ترقی اور تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

پی اے آر سی کے ترجمان نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ پی اے آر سی ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے زرعی شعبہ کی بہتری کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے ، ملکی زرعی شعبہ میں ترقی کی وسیع گنجائش موجود ہے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھا کر اور کسانوں کو سہولیات فراہم کر کے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ درآمدات پر انحصار کو کم کرنے اور ملک میں زیتون اور چائے کی کاشت بڑھانے کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کیا جا رہا ہے۔ اٹلی کی حکومت زیتون کی کاشت کے فروغ کیلئے بھرپور تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زیتون اور چائے کی پیداوار میں اضافہ سے کثیر زرمبادلہ کی بچت ہو گی اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔