عبدالعلیم خان کی طر ف سے جہانگیر ترین اور چوہدری محمد سرور کے اعزا ز میں افطار ڈنرکا اہتمام

پی ٹی آئی کے کار کنوں نے پارٹی کی اعلی قیادت کیلئے مختص بورڈ روم میں اند دھندگھسنے کی کوشش میں داخلی دروازہ توڑ دیا منتظمین کی وافر انتظامات اور افطار میں نظم و ضبط برقرارنہ رکھنے پر جہانگیر ترین ،چودھری سرور کھانا کھائے بغیر روانہ ہوگئے

پیر 13 جولائی 2015 22:46

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ءی ) چیئرمین تحریک انصا ف عمران خان کے پولیٹیکل ایڈوائزرعبدالعلیم خان کی طر ف سے گزشتہ روز مرکزی اور پنجاب کے آرگنائزر زجہانگیر خان ترین ، چودھری سرور اور لاہور بھر کے کارکنوں کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر میں منتظمین کی طرف سے وافر انتظامات اور افطار میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کی واضح ہدایات دھری کی دھری رہ گئیں ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے کار کنوں نے پارٹی کی اعلی قیادت کے لئے مختص بورڈ روم میں اند دھند گھسنے کی کوشش میں اس کا داخلی دروازہ توڑ دیا جبکہ بعض تحریکئے اتنے بے قابو ہوئے کہ انہوں نے کھانے کی میزوں پر بھی ہڑبونگ پیداکئے رکھی ، جس کی وجہ سے مرکزی آرگنائزرجہانگیر ترین اورپنجاب کے آرگنائزر چودھری سرور کھانا کھائے بغیر روانہ ہو گئے جبکہ جن کارکنوں کوو ہاں کھانا کھانے کا موقع نہیں ملا وہ خواتین کے ہال میں جا گھسے ۔