میکسیکو کے ساحلی علاقے سمندری طوفان کی لپیٹ میں آگئے ‘ شدید بارشوں کا امکان

منگل 14 جولائی 2015 13:55

میکسیکو سٹی۔ 14 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء) میکسیکو کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان ڈولوراس کی وجہ سے تمام سرگرمیاں جبکہ کئی ریاستوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

امریکی مرکز برائے سمندری طوفان کے مطابق میکسیکو کے ساحلی علاقوں کے ساتھ ساتھ سمندری طوفان کے باعث 120 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں ‘ جن کے باعث وہاں روز مرہ کی سرگرمیاں باالکل معطل ہو چکی ہیں ‘ بدھ تک یہ ایک بہت بڑے طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے ادھر میکسیکو کی قومی موسمیات سروس کے مطابق مچوکان ‘کولیما اور جیلسکو سمیت مختلف ریاستوں میں شدید بارشوں کا بھی امکان ہے۔