اماراتی صدر کا ایرانی صدر کے انتقال پر اظہار تعزیت

متحدہ عرب امارات اس مشکل وقت میں ایران کے ساتھ یکجہتی میں کھڑا ہے،بیان

پیر 20 مئی 2024 16:54

اماراتی صدر کا ایرانی صدر کے انتقال پر اظہار تعزیت
ابوظہی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرِ خارجہ کے جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت کیا۔غیرملکی خبررساں دارے کے مطابق ایک بیان میں شیخ محمد بن زاید النہیان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اس مشکل وقت میں ایران کے ساتھ یکجہتی میں کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام سے تعزیت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان میں شدید دھند کے دوران پہاڑی علاقوں سے گزرتے ہوئے پیش آیا تھا۔ابراہیم رئیسی اپنے وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے دورے سے واپس آرہے تھے کہ ان کے ہیلی کاپٹر کو خراب موسم کی صورتحال کے باعث حادثہ پیش آیا تھا۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایرانی صدر مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس تبریز شہر کی طرف جارہے تھے۔