قائداعظم ٹرافی کا کوالیفائنگ راؤنڈ یکم اگست کی بجائے17ستمبر سے12اکتوبر تک ہوگا
منگل 14 جولائی 2015 21:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء)پی سی بی کے زیر اہتمام فرسٹ کلاس قومی ایونٹ قائداعظم ٹرافی کا کوالیفائنگ راؤنڈ جو یکم اگست سے شروع ہونا تھا اب وہ یکم اگست کی بجائے17ستمبر سے12اکتوبر2015 تک ہوگا۔ اس راؤنڈ میں انٹر ڈیپارٹمنٹس کے 15میچ 17اکتوبر سے 14اکتوبر تک ہونگے۔ اس ایونٹ میں ہر ٹیم کی شمولیت کی آخری تاریخ پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز ڈیبارٹمنٹس کو 15اکتوبر2015 تک جمع کروانا ہوگی۔
کوالیفائر شیدول کو تبدیل کرنے کی وجہ ان 60کھلاڑیوں کو جو اس وقت انگلینڈ میں ہونیوالی انگلینڈ لیگ میں مصروفیت بھی ہیں ۔ اگر شیڈول کو تبدیل نہ کیا جاتا تو پھر کھلاڑیوں کو مالی نقصان بھی ہوتا اور ان کے محکمے کی طرف سے ان کی غیر حاضری کی وجہ سے بھی نقصان اٹھانا پڑتا ۔(جاری ہے)
یہ بات چیئرمین پی سی بی کرکٹ کمیٹی شکیل احمد شیخ نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا مقصد 14محکموں کے کھلاڑی واپس آکر اپنے محکمے کی جانب سے ایونٹ میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ 6ڈیپارٹمنٹس اور8 ریجنل ٹیمیں قائداعظم ٹرافی2015-16 میں حصہ لینگی۔ آٹھ ریجنل ٹیموں کو دو پولوں میں تقسیم کیاگیا ہے جن میں اے پول میں کراچی ‘ فیصل آباد‘ ایبٹ آباد‘ فاٹا جبکہ بی پول میں لاہور‘ ملتان ‘ بہاولپور اور سیالکوٹ جبکہ 6محکموں کی ٹیموں کو سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلنا ہوگا۔ جس میں پی آئی اے ‘ زید ٹی بی ایل‘ کے آر ایل اور کے پی ٹی شامل ہیں۔ ہر پول کی ٹاپ ٹیم قائداعظم ٹرافی کیلئے کوالیفائی کریگی جبکہ دوٹاپ ٹٰمیں انٹر ڈیپارٹمنٹل راؤنڈ کی فرسٹ کلاس ایونٹ انٹرڈیبارٹمنٹل کوالیفائی راؤنڈ2015 میں شامل ہونگیمزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
-
چیمپئنز ٹرافی، بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاک بھارت ٹاکرے کے مقام پر پچ کی تنصیب جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.