ڈرائیونگ کے دوران سیٹ بیلٹ باندھنے کے قانون کی خلاف ورزی سب سے زیادہ محکمہ پولیس کی گاڑیوں کے ڈرائیورز کر رہے ہیں

بدھ 15 جولائی 2015 23:10

ڈرائیونگ کے دوران سیٹ بیلٹ باندھنے کے قانون کی خلاف ورزی سب سے زیادہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) ڈرائیونگ کے دوران سیٹ بیلٹ باندھنے کے قانون کی خلاف ورزی سب سے زیادہ محکمہ پولیس کی گاڑیوں کے ڈرائیورز کر رہے ہیں جن کے خلاف کبھی قانون حرکت میں نہیں آیا۔

(جاری ہے)

صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس افسران کی گاڑیوں سمیت پولیس موبائل کے ڈرائیورز سیٹ بیلٹ کے قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے شہر کی اہم شاہراؤں پر گاڑیاں دوڑاتے دکھائی دیتے ہیں لیکن ٹریفک وارڈنز نے قانون کی خلاف ورزی پر اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ تقریباً 70 فیصد پولیس ڈرائیورز اس قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں جبکہ محکمہ پولیس کی چالیس فیصد موبائل میں سیٹ بیلٹ کی سہولت ہی موجود نہیں