سعودی عرب میں ’دولتِ اسلامیہ کے 431 جنگجو گرفتار
گرفتار کیے جانے والے جنگجووٴں میں زیادہ تعداد سعودی شہریوں کی ہے جبکہ شام اور یمن سمیت چھ دیگرممالک کے شہری بھی شامل ہیں،سعودی وزارتِ داخلہ
پیر 20 جولائی 2015 13:41
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) سعودی عر ب میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے 431 جنگجووٴں یا حامیوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔سعودی وزارتِ داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے جنگجووٴں میں زیادہ تر تعداد سعودی شہریوں کی ہے جبکہ ان میں شام اور یمن سمیت چھ دیگرممالک کے شہری بھی شامل ہیں۔وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے دولتِ اسلامیہ کے مشتبہ جنگجوٴ ملک میں مساجد، سیکیورٹی اہلکاروں اور سفارتی عمارتوں سمیت مختلف مقامات پر دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان گرفتاریوں سے ملک کے مشرقی صوبے میں چھ ہفتوں تک ہر جمعے کے روز خودکش حملوں اور ان کے ساتھ ہی سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے منصوبے ناکام کیے گئے ہیں۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ سعودی عرب شام اور عراق میں دولت اسلامیہ کہ جنگجووٴں کیخلاف کی جانے والی کارروائیوں میں امریکی اتحاد کا حصہ بھی ہے۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل بھی سعودی وزارتِ داخلہ نے 93 افراد کو دولت اسلامیہ سے تعلق رکھنے کے شبہے میں گرفتار کرنے دعویٰ کیا تھا۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ گرفتار کیے جانے والے افراد نے القسیم کے صوبے میں ایک تربیتی مرکز قائم کر رکھا تھا اور وہ خود کش حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔خود کش حملوں کے اہداف میں دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانہ بھی شامل تھا۔شدت پسند گروہ دولت اسلامیہ کا شام اور عراق کے وسیع علاقوں پر قبضہ ہے اور سعودی عرب ان ملکوں کے اتحاد میں شامل ہے جو اس تنظیم کے خلاف فضائی حملے کر رہا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.