اسلام آباد میں بارشوں سے راول ڈیم بھر گیا‘ پانی کے اخراج کیلئے مزید سپل وے کھول دیئے گئے

منگل 21 جولائی 2015 12:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) اسلام آباد میں بارشوں سے راول ڈیم میں بھی پانی بھر گیا‘ پانی کے اخراج کیلئے مزید سپل وے کھول دیئے گئے‘ سپل وے گزشتہ دو دنوں سے کھلے ہوئے ہیں‘ راول ڈیم میں پانی کی انتہائی سطح 1752 فٹ ہے حکومت کی جانب سے قریبی علاقوں کو وارننگ جاری کردی گئی کورنگ نالے سے ملحقہ علاقوں کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں جاری بارش سے مختلف ڈیموں میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے بلکہ کئی علاقے زیر آب آچکے ہیں وفاقی دارالحکومت میں دو روز سے وقفے وقفے سے جاری بارش کی وجہ سے راول ڈیم میں بھی پانی کی سطح بلند ہورہی ہے ڈیم سے اضافی پانی کے اخراج کیلئے مزید سپل وے بھی کھول دیئے گئے ہیں اس سے قبل گزشتہ دو روز سپل وے کھلے ہوئے ہیں انتظامیہ نے راول ڈیم کے قریبی علاقوں کو وارننگ جاری کردی ہے اور اس کے علاوہ کورنگ نالہ سے ملحقہ علاقوں کو بھی ہائی الرٹ کردیا ہے راول ڈیم میں پانی کی انتہائی سطح 1752 تک پہنچ چکی ہے اور جاری بارش سے مزید توقع کی جارہی ہے کہ ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوسکتی ہے سپل وے سے پانی مسلسل خارج ہورہا ہے یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ تین سے چار روز تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :