پیاز کی پنیری کی کاشت جولائی کے اواخر میں شروع کرنے کی ہدایت

منگل 21 جولائی 2015 14:33

راولپنڈی۔21 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء )محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے پیاز کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پنیری کی کاشت جولائی کے آخری ہفتہ سے شروع کریں۔

(جاری ہے)

کاشتکار پنیری کاشت کرنے کے لئے ایسی زمین کا انتخاب کریں جس میں پانی جذب کرنے کی صلاحیت موجود ہو۔ کاشت سے قبل گلی سڑی گوبر کی کھاد ایک من فی مرلہ کے حساب ڈال کر زمین میں اچھی طرح ملادیں۔ کاشتکار شرح بیج 3 تا 4 کلو گرام فی ایکڑ رکھیں اور بہتر پیداواری صلاحیت کی حامل اقسام پھلکارا اور ڈارک ریڈ کاشت کریں۔