مون سون کی طوالت سے چاول ‘ گنے ،کپاس اور دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے

بدھ 22 جولائی 2015 14:49

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) ملک کے شمالی حصوں میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے کپاس اور گنے سمیت آم کے باغات کو نقصان پہنچا ہے۔ پاکستان فروٹس اینڈ ویجی ٹیبلز ایکسپورٹرز ‘ امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ( پی ایف وی اے) کے شعبہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے چیئرمین وحید احمد نے کہا کہ اگر مون سون کا درانیہ طوالت اختیار کرتا ہے تو اس سے ملک بھر میں چاول ‘ گنے اور کپاس سمیت دیگر مختلف فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے کپاس کی تقریباً 4 لاکھ تا 5لاکھ گانٹھوں کا نقصان پہنچ سکتا ہے اور اس سے روئی کی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان ‘ مظفر گڑھ اور رحیم یار خان کے ملحقہ علاقوں میں آم کی پیداوار میں اندازاً ڈیڑھ لاکھ تا ایک لاکھ 75ہزار ٹن کی کمی کا خدشہ ہے اور اگر سیلاب اور بارشوں کا دورانیہ بڑھتا ہے تو اس سے آم کی برداشت میں تاخیر کے باعث مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ وحید احمد نے کہا کہ آم کی ملکی پیداوار میں کمی کے نتیجہ میں آم کے برآمدی ہدف کے حصول میں بھی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :