بیر کی شاخ ترا شی اچھی پیداوار کی ضمانت ہے،ما ہر ین زراعت

بدھ 22 جولائی 2015 16:38

سلانوالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) ما ہر ین زراعت کے مطا بق بیر کی شاخ ترا شی اچھی پیداوار کی ضمانت ہے کیو نکہ بیر کی کا شت کے کا شتی امور میں شاخ تراشی ا یک ا یسا عمل ہے جس کے پھل کی کوا لٹی اورپیداوار پر بہت گہرااثرپڑ تا ہے جبکہ با غبان ا پنی لا علمی اورلاپرواہی کی و جہ سے شاخ تر اشی کو ا ہمیت نہیں د یتے شاخ تراشی کا عمل مناسب نبا تاتی بڑھو تری نئے شگو فوں کے نکلنے اور درخت مناسب پھیلاؤ کی ضما نت ہے شاخ ترا شی سے پودوں کا پھیلاؤ اور قد مناسب رکھ کر ا یک ایکڑمیں زیا د ہ پو د ے لگا کر پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے شاخ تراشی سے پودوں کی او نچا ئی مناسب حدتک ر کھ کر کیڑوں اوربیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے سپرے کر نااور پھل بر د اشت کر نا آسان ہے جس سے اخرا جات میں خاطرخوا ہ کمی ہوتی ہے