حکومت سندھ نے صوبے بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی

بدھ 22 جولائی 2015 21:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جولائی۔2015ء) پی ڈی ایم اے نے سندھ میں موسلا دھار بارش کے سبب سیلاب کا خدشہ ظاہر کردیا، حکومت سندھ نے فوری طور پر صوبے بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی،پی ڈی ایم اے نے شہر میں موسلادھار بارش کے پیش نظر سیلاب کا خدشہ ظاہر کردیا،چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت رین ایمرجنسی پر ہنگامی اجلاس ہو،چیف سیکریٹری صدیق میمن نے برساتی نالوں کی صفائی نہ ہونے پر اظہار تشویش کیا،اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ کراچی میں سیلاب تباہی مچا سکتا ہے،پانی کی نکاسی نہ ہونے پر صورت حال بگڑ سکتی ہے،جس پر حکومت سندھ نے صوبے بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی،25 سے 28 جولائی تک سندھ بھرمیں موسلا دھاربارش متوقع ہیں،جبکہ 24 سے 25 جولائی کو سندھ میں بڑا سیلابی ریلا گزرے گا،چیف سیکریٹری کی ہدایت پر ہنگامی صورتحال کیلئے پی ڈی ایم کو 450 ملین روپے جاری کردیئے،حفاظتی پشتوں کو مضبوط بنانے کیلئے 320 ملین روپے محکمہ آپباشی کو بھی دے دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :