پنجاب اور سندھ میں سیلاب وبارشیں،سبزیوں کی فراہمی متاثر

جمعرات 23 جولائی 2015 14:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) پنجاب اور سندھ میں حالیہ سیلاب اور تباہ کن بارشوں کے باعث سبزیوں کی فراہمی متاثر ہوگئی، ہرا دھنیہ، ٹماٹر اور پالک سمیت بیشتر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، یہ مناظر ہیں، کراچی کی ایمپریس مارکیٹ کے، جہاں دکاندار گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لئے آوازیں لگا رہا ہے، اور کیوں نہ لگائے، ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے کئی ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو برباد کر دیا، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے اندرون ملک سے سبزیوں کی فراہمی بری طرح متاثر ہوئی۔

(جاری ہے)

بازاروں میں ٹماٹر پچاس، پالک چالیس، شملہ مرچ ایک سو بیس، کریلا اسی، بھنڈی ایک سو چالیس، ہرا دھنیہ دو سو اور مٹر دو سو چالیس روپے فی کلو دستیاب ہیں۔اندرون ملک سے سبزیوں کی فراہمی اسی طرح متاثر رہی تو قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔