میٹرک اورنہم کا حالیہ رزلٹ متاثرکن نہیں،ڈپٹی کمشنر خضدار
جمعہ 24 جولائی 2015 16:05
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء)ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ نے کہاکہ میٹرک اورنہم کا حالیہ رزلٹ متاثرکن نہیں بلکہ مایوس کن ہے ۔ اساتذہ اور اسکول انتظامیہ وایجوکیشن کے ضلعی آفیسران اپنی محنت اورتعلیمی انتظامات اور پڑھانے کے طرز عمل کو تبدیلی اور مذید بہتری لانے کی کوشش کریں ۔نہم اور دہم کا جوحالیہ رزلٹ آیا ہے وہ کسی بھی المیہ سے کم نہیں ہے اس حوالے سے تعلیمی آفیسران اور اساتذہ کو سوچنا اور اپنی حکمت عملی پر نظر ثانی کرنا ہوگا۔
یہ بات انہوں نے ایجوکیشن آفیسران اور ہیڈ ماسٹرز کی منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار محمد ذکریا شاہوانی ، ڈی او فیمیل بی بی غلام فاطمہ ، عطاء محمد قمبرانی ،اساتذہ کرام بی بی شائستہ ، بی بی شبانہ ،احمد علی ، رحمت اللہ ودیگر بھی شریک تھے ۔(جاری ہے)
اس سے قبل اجلاس میں شریک تمام اسکولز کے ہیڈ ماسٹرز نے ڈپٹی کمشنر خضدا رکو اپنے تعلیمی ادارے کے رزلٹ سے متعلق آگاہ کیا ۔
ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ نے کہاکہ حالیہ رزلٹ نے تمام اہل علم طبقات کو مایوس کردیا ہے ۔ محکمہ ایجوکیشن سے وابستہ منتظمین اور اساتذہ کو تعلیم فراہم کرنے کے لئے اپنی حکمت عملی پر نظرثانی کرتے ہوئے محنت لگن اور فرشناسی کی پیروی کرتے ہوئے معیارتعلیم کو بہتربناناہوگا۔ تاکہ ہمار ا نسل نو علم کے حوالے سے باصلاحیت ہوں اور آنے والے امتحانات میں متاثرکن رزلٹ دیں ۔ جن تعلیمی اداروں میں کوتاہی اور کمی پائی گئی ہے انہیں ان کے تعلیمی اداروں میں معیار بہتربنانے میں ایک اور موقع دیا جارہاہے اگر تعلیمی معیار میں فرق نہیں آیاتو ان کے خلاف مروجہ قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگیمزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.