بیسٹ وے سیمنٹ کا حطار اور فاروقیہ آپریشنز پر13.5 MWماحول دوست ویسٹ ریکوری پلانٹس کا افتتاح

جمعہ 24 جولائی 2015 22:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) 6 MWاور7.5 MWویسٹ ہیٹ ریکوری پاور پلانٹس کی افتتاحی تقریب بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ کے آپریشنز حطار اور فاروقیہ،ڈسٹرکٹ ہری پور میں 24جولائی2015بروز جمعہ منعقد ہوئی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گروپ چیئر مین جناب انور پرویزOBE, HPKنے بیسٹ وے کے پاکستان میں داخل ہونے کے بعد سے طویل کامیابیوں کے تسلسل کی راہ میں ایک اور سنگ میل کو سراہا۔

’’ان مشکل معاشی حالات میں ان ویسٹ ہیٹ ریکوری پاور پلانٹس کا قیام تقریباً1.7بلین روپے کی لاگت سے عمل میں آیا ہے جو بیسٹ وے کے پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے مصمم عزم کا اظہار ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ یہ جولائی2014میں329ملین امریکی ڈالر کی کاروباری قیمت کے عوض کمپنی کے لافارج پاکستان، جو اب پاک سیم لمیٹڈ ہے ،کے حصول کے بعد ممکن ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس عہد سے وابستگی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حاصل شدہ کمپنی کو سیمنٹ کی صنعت میں ممتاز مقام دلانے اور اس کی مزید ترقی کیلئے بیسٹ وے پاک سیم میں تقریباً30ملین کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے، جس میں اس سال کلر کہار آپریشنز پر9.8 MWویسٹ ہیٹ ریکوری پلانٹ کا قیام بھی شامل ہے۔ویسٹ ہیٹ ریکوری پاور جنریشن میں کسی قسم کا ایندھن استعمال ہوتاہے نہ ہی اس عمل میں گرین گیس کا اخراج ہوتاہے۔

گردوغبار اور خارج ہونے والی فلیو گیس کے درجہ حرارت میں کمی کے باعث ماحول پر بہتر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ویسٹ ہیٹ ریکوری پلانٹس سے بیسٹ وے کوبجلی کی درآمد کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔بیسٹ وے کےCEOجناب ضمیر چوہدری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان پاور پلانٹس سے نہ صرف بیسٹ وے کے نیشنل گرڈ پر انحصار کرنے میں کمی آئے گی بلکہ بجلی کے بڑھتے ہوئے بحران کو کسی حد تک کم کرنے میں مدد ملے گی اور گرین ہاؤس گیس کا اخراج27,000 CMDتک کم ہوجائے گا۔

2011میں بیسٹ وے نے مقامی انڈسٹری میں اس قسم کا پہلا 15 WMویسٹ ہیٹ ریکوری پاور پلانٹ چکوال میں انسٹال کیا تھا۔ پلانٹCDM (کلین ڈیویلپمنٹ مکینزم)سے مطابقت رکھتاہے اور UNFCCC(یونائیٹڈنیشنز فریم ورک کنوینشن آن کلائیمٹ چینج)سے منظور شدہ ہے۔8ملین سالانہ کی کل گنجائش کے ساتھ،بیسٹ وے سیمنٹ کی صنعت میں ماحول پر اثرات کے حوالے سے اپنی توجہ مرکوز رکھنے اورملک میں بجلی کی پیداوار میں شریک ہونے کے پہل کار کی حیثیت سے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔بیسٹ وے گروپ پاکستان میں سیمنٹ سازی کی صنعت کی ترقی کے عہد سے وابستہ ہے اور سیمنٹ اور تعمیراتی سامان کی مصنوعات کی وسیع رینج پیش کرتاہے ۔