زلزلے سے ایبٹ آباد میں گھر کی چھت گرگئی،ایک ہی خاندان کے3 افراد جاں بحق
مرنے والوں میں ایک بچہ اور 2 خواتین شامل ہیں،زخمی بچی کی حالت خطرے سے باہرہے،پولیس افسر
ہفتہ 25 جولائی 2015 19:01
اسلام آباد،ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت کشمیر اور خیبر پختونخوا میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب آنے والے زلزلے سے ایبٹ آبا د میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی ، مرنے والو ں ایک بچہ اور2 خواتین شامل ہیں،تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب آنے والے زلزلے سے ایبٹ آباد میں گھر کی چھت گرنے سے ایک خاندان چار افراد ملبے تلے دب گئے جن میں ایک بچہ جس کی عمر9 سال اور2 خواتین جن کی عمریں 25 اور48 سال تھیں جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک 6 سالہ بچی زخمی ہوگئی جنہیں طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ایک سینئر پولیس افسر شیر اکبر خان نے بتایا ہے کہ ایبٹ آباد شہر کے مضافات میں قائم مٹی کے گھر زلزلے کے باعث ڈھیر ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک بچہ ہلاک جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی ہے جن کی حالت بہتر ہے۔(جاری ہے)
جاں بحق ہونے والے افراد کومقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب اسلام آباد ،آزاد کشمیر ،خیبر پختونخوا ،پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلز لے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
لوگوں میں خوف و حراس پھیل گیا ،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ ریکٹرسکیل پر شدت 4.6رکارڈزلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز اسلام آباد سے 15کلو میٹر شمال مشرق کا علاقہ تھا اور زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10کلومیٹررکارڈکی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد ، مظفرآباد ، باغ ، راولاکوٹ ،گوجرانوالہ مانسہرہ،بٹگرام،کوہستان،صوابی ،پشاور،ایبٹ آباد،سوات،مالاکنڈاورگردونواح میں زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گیت ہیں ۔ جبکہ امریکہ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق پاکستان میں زلزے کی شدت 5.5ریکارڈ کی گئی ۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.