` لندن ، پی ٹی آئی اورایم کیوایم کے کارکنوں میں تصادم
ایک دوسرے پر ربوتلوں اورڈنڈوں سے حملہ ،پتھر پھینکے،پولیس نے صورتحال کو قابو کرلیا تحریک انصاف کی قیادت کا برطانوی حکومت سے الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ `
ہفتہ 25 جولائی 2015 22:48
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے لندن میں متحدہ قومی مومنٹ کے سیکرٹریٹ کے سامنے مظاہرہ کیا ہے، جہاں دونوں جماعتوں کے کارکن آمنے سامنے آگئے،تصادم کے دوران سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور کارکنان نے ایک دوسرے پر بوتلوں اورڈنڈوں سے حملہ کیا اور پتھر بھی پھینکے اور قیادت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔
اس موقع پر پولیس نے ایم کیو ایم سیکریٹریٹ کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کردیں اور صورتحال کو قابو میں کیا اور دونوں پارٹیوں کے کارکنان کو ایک دوسرے کے قریب جانے اور الجھنے سے دور رکھا۔(جاری ہے)
رہنما پی ٹی آئی فیصل واؤ د ڈا نے لندن میں ایم کیو ایم کے خلاف پی ٹی آئی مظاہرے سے خطاب بھی کیا۔ تحریک انصاف کی قیادت نے کراچی میں دہشتگردی کا زمہ دار الطاف حسین کو قرار دیا اور برطانوی حکومت سے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔
ایم کیو ایم کے کارکنان نے ھی عمران خان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی قیادت ندیم نصرت، واسع جلیل، محمد انور ، مصطفی عزیز آبادی اور سلیم شہزاد نے کی جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے فیصل واوڈا، نوابزادہ جہانگیر خان، چوہدری شعبان، میاں وھید اور لیبر ڈویڑن کے امجد خان کارکنوں کے ہمراہ موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.