عبدالباسط کی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی ، پاک بھارت تعلقات ‘ جامع مذاکرات کی ممکنہ بحالی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 25 جولائی 2015 22:53

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی اور ان سے پاک بھارت تعلقات ‘ جامع مذاکرات کی ممکنہ بحالی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ہفتہ کو بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے مختلف ممالک کے سفیروں‘ ہائی کمشنرز اور سفارتکاروں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط ‘ بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر ‘ مختلف ممالک کے سفیروں اور بھارتی وزارت خارجہ کے حکام نے شرکت کی۔

اس حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ویگاس سواروپ نے کہاکہ رمضان کے مقدس مہینے کے بعد امن و ہم آہنگی کے جذبے کو فروغ دینے کیلئے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے عید ملن پارٹی کے موقع پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی اور ان سے پاک بھات تعلقات ‘ دونوں ممالک کے درمیان جامع مذاکرات کی بحالی ‘اوفا میں وزیر اعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان ملاقات میں طے پانے والے اتفاق سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے نے عبدالباسط اورسشما سوراج کی ملاقات کی تصاویر بھی آفیشنل ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :