حکومت بینکوں میں لین دین پرعائد0.3فیصد ٹیکس بارے حقیقت پسندی سے کام لے‘ شیخ محمد ابراہیم

منگل 28 جولائی 2015 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) حکومت بینکوں میں لین دین پرعائد0.3فیصد ٹیکس بارے حقیقت پسندی سے کام لے۔ تاجر برادری ٹیکس دینے کے لئے تیارہے لیکن حکومت نے جو طریقہ کار اختیارکیا ہے وہ درست نہیں ہے، شیخ محمد ابراہیم۔

(جاری ہے)

پاکستان فوم مینو فیکچرز ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ تاجروں اور حکومت کے درمیان بینکنگ ٹرانزیکشن پر ہونے والے مذاکرات ناکام ہو نا انتہائی افسوس ناک ہے ، حکومت بینکوں میں لین دین پرعائد0.3فیصد ٹیکس بارے حقیقت پسندی سے کام لے،تاجر اور حکومت ملکراس مد میں ریونیو ٹارگٹ بارے کوئی دوسار متبادل راستہ اختیار کریں ، ان خیالات کا اظہار انہو ں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔

انہو ں نے کہا کہ تاجر برادری ٹیکس دینے کے لئے تیارہے لیکن حکومت نے جو طریقہ کار اختیارکیا ہے وہ درست نہیں ہے اسکی وجہ سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہیں ہو گا بلکہ عوام رقوم کے لین دین کے لئے ہنڈی اور حوالے کا سہارا لیں گے جس سے ملک کے معاشی صورت حال مزید خراب ہو جائے گی، لہذا حکومت تاجروں سے مذاکرات کا دروازہ بند نہ کرے بلکہ اس مسئلے کا کوئی م متبادل قابل عمل حل تلاش کریں