فکسنگ الزامات پر پہلے خود کشی کرنیکا سوچا پھر انہوں نے خود کو مضبوط کیا اور اپنا کیس لڑنے کیلئے تیار کیا ،سری سانتھ
بدھ 29 جولائی 2015 13:32
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں بری ہونے والے بھارتی کرکٹر سری سانتھ نے کہا ہے کہ انہوں نے فکسنگ الزامات پر خود کشی کا بھی سوچا تھا لیکن پھر انہوں نے خود کو مضبوط کیا اور اپنا کیس لڑنے کے لئے تیار کیا۔ ایک اٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل میں فکسنگ الزامات میری زندگی کا سب سے مشکل دور تھا، اس دور میں گھر والوں کے علاوہ اور کسی نے ساتھ نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ تہاڑ جیل میں ایک بار میں ان الزامات سے اتنا پریشان تھا کہ خود کشی کرنے کا سوچ لیا تھا لیکن شکر ہے کہ اب میں الزامات سے بری ہو چکا ہوں، یہ میرے لئے سب سے پرسکون وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب میں پھر سے بھارت کے لئے کرکٹ کھیلنے کے خواب دیکھ رہا ہوں۔(جاری ہے)
میں جلد ہی بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر سے ملاقات کروں گا اور خود پر لگائی گئی پابندی اٹھائے جانے پر بات کروں گا۔
واضح رہے کہ سری سانتھ، اجیت چنڈیلا اور انکیت چوون تینوں آئی پی ایل فرنچائز راجستھان رائلز کے پلیئرز ہیں، 2013 میں آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں تینوں کو گرفتار کیا گیا تھا، بی سی سی آئی نے تینوں کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن تین روز قبل نئی دہلی کی ٹرائل کورٹ نے تینوں کرکٹرز کو عدم ثبوتوں کی بنا پر بری کر دیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ فی الحال تینوں کھلاڑیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن عدالت کی طرف سے بری قرار دیئے جانے کے بعد امکان اسی بات کا ہے کہ ان کھلاڑیوں پر عائد پابدی جلد ہی اٹھا لی جائیگیمتعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.