پی ٹی آئی ماورائے آئین ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوگی ،عمرڈار
بدھ 29 جولائی 2015 20:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنمااورسیالکوٹ کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر عمرڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ کے اندراورباہرحکمرانوں کے ماورائے آئین ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوگی ۔حکمران بارگینگ اوربلیک میلنگ سے پی ٹی آئی کی قیادت کواصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹاسکتے ۔ پی ٹی آئی کے ارکان کوڈی سیٹ کرنے کی کاروائی ملتوی حکومت اوراس کی اتحادی پارٹیوں نے اخلاقی دیوالیہ پن کامظاہرہ کیا ،حکمرا نوں نے جوکرناہے وہ کرگزریں۔
اگرپی ٹی آئی کے ارکان ڈی سیٹ ہوتے توپارلیمنٹ ڈی ویلیوہوجاتی۔تاریخ گواہ ہے ماضی میں بھی عدلیہ سے بعض فیصلے کرتے وقت غلطیاں ہوئی ہیں ،ذوالفقارعلی بھٹو کی سزائے موت کافیصلہ بھی جوڈیشل مرڈرقراردیاجاتا ہے جبکہ بعض سیاسی پنڈت جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو جمہوریت اورعوامی مینڈیٹ کاجوڈیشل مرڈرقراردرہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے اندراورباہر سیاسی طورپرپی ٹی آئی کامقابلہ کرناحکمران جماعت کے بس کی بات نہیں ہے۔
میاں نوازشریف کو بخوبی اندازہ تھا پارلیمنٹ سے باہرپی ٹی آئی ان کی حکومت کوزیادہ ٹف ٹائم دے گی۔انہوں نے کہا کہ حکمران اوران کے اتحادی آئین کوموم کی ناک نہیں بناسکتے ۔ حکمران باربارپی ٹی آئی کے مینڈیٹ پرشب خون مارنے سے بازرہیں۔انہوں نے کہا کہ اگراسحق ڈار میں دم ہے توشریف خاندان اورپرویز مشرف کے درمیان ''معاہدہ''بھی پارلیمنٹ میں پیش کریں ۔ 1985ء سے آج تک شریف برادران نے مختلف حکمرانوں اور سیاسی پارٹیوں کے ساتھ میثاق جمہوریت سمیت مختلف معاہدے کئے مگر انہوں نے آج تک کسی ایک کی بھی پاسداری نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ کیاعدالت عظمیٰ پرحملے کے بعدحکمرانوں نے قوم سے معذرت کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ فوجی ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے ساتھ ڈیل کرکے رات کے اندھیرے میں اپنے باورچیوں سمیت ملک سے فرارہونیوالے آج ہمیں اخلاقیات اورجمہوری اقدار کادرس دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوٹاسازی اورعدلیہ پر حملے سمیت تمام سیاسی برائیوں کابانی کوئی اورنہیں بلکہ حکمران خود ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.