مغربی بھارت میں شدید بارشوں کے دوران 3منزلہ عمارت گرنے سے 7افراد ہلاک ہو گئے

بدھ 29 جولائی 2015 21:30

ممبئی ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) مغربی بھارت میں شدید بارشوں کے دوران 3منزلہ عمارت گرنے سے 7افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو بھارتی ذرائع ابلاغ نے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپونس فورس کے حوالے سے بتایا کہ تباہ شدہ عمارت کے ملبہ تلے دبے 3لاپتہ افراد کی تلاش کا کام تیزی سے جاری ہے، آخری اطلاعات کے مطابق عمارت کے ملبہ سے 10زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے، عمارت گرنے کا یہ واقعہ بھارت کے مالیاتی سرگرمیوں کے گڑھ ممبئی کے نواحی علاقہ میں پیش آیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر ریسپونس فورس کے حکام نے بتایا کہ یہ قدیم عمارت تھی جس کو رہائش کیلئے غیرموزوں قرار دئیے جانے کے باوجود اس میں 4یا 5خاندان رہائش پذیر تھے، بھارت میں کئی پرانی عمارتوں میں لاکھوں افراد رہائش پذیر ہیں اور رواں ماہ کے دوران نئی دہلی میں 4منزلہ عمارت گرنے سے 5افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :