پاکستان ایئر فورس کے کمبیٹ کمانڈرز اسکول کے افسران کے 16 رکنی گروپ کی ترک دفاعی حکام کے ساتھ بات چیت

مطالعاتی دورہ پر گئے گروپ کی قیادت گروپ کیپٹن ضعیم افضل کر رہے وفد نے انقرہ میں پاکستان کے سفارت خانہ کا بھی دورہ کیا

بدھ 29 جولائی 2015 21:37

انقرہ ۔ 29 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) پاکستان ایئر فورس کے کمبیٹ کمانڈرز اسکول کے افسران کے 16 رکنی گروپ جو 23 جولائی سے 30 جولائی تک ترکی کے مطالعاتی دورہ پر ہے، نے ترک دفاعی حکام کے ساتھ مفید بات چیت کی۔ گروپ کی قیادت گروپ کیپٹن ضعیم افضل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وفد نے انقرہ میں پاکستان کے سفارت خانہ کا بھی دورہ کیا اور سفیر سہیل محمود کے ساتھ پاکستان اور ترکی کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ گروپ کو بتایا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ دورہ پاکستان اور ترکی کی مسلح افواج کے درمیان عسکری تعلیم و تربیت کے باقاعدہ تبادلہ کا ایک حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :