ملاعمر کراچی کے ہسپتال میں ہلاک ہوئے، افغان انٹیلی جنس کا دعویٰ

بدھ 29 جولائی 2015 23:07

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) افغان انٹیلی جنس نے طالبا ن کے سپریم لیڈر ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کراچی کے ہسپتال میں دوران علاج ہلاک ہوئے ۔بدھ کو غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان انٹیلی جنس کے ترجمان نے دعوی ٰکیا ہے کہ ملا عمر دو سال قبل پاکستان کے شہر کراچی کے ایک ہسپتال میں ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

تاہم طالبان ترجمان نے امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا سے بات کرتے ہوئے ملاعمر کی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زندہ ہیں۔

جب کہ افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان ظفر ہاشمی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ ملا عمر کی ہلاکت کے حوالے سے آنے والی رپورٹس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق ان کے پاس جیسے ہی کوئی متصدقہ رپورٹس آئیں تو وہ اس سے عوام اور میڈیا کو آگاہ کریں گے۔ایک سینئر افغان حکومتی اہلکارنے سینئر طالبان ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ملا عمر کئی اعضا کے فیل ہونے کی وجہ سے ایک ڈیڑھ سال قبل ہلاک ہوئے جس کے بعد انہیں قندھار میں دفن کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :