جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین نے 400ٹیسٹ شکار مکمل کر لیے
جمعرات 30 جولائی 2015 12:57
چٹاگانگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30جولائی۔2015ء) جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین ٹیسٹ کرکٹ میں 400شکار کرنے والے دوسرے پروٹیزاور مجموعی طور پر 13ویں باؤلر بن گئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 32سالہ جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر نے بنگالی بلے باز تمیم اقبال کو پوویلین روانہ کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 400شکار مکمل کیے۔
(جاری ہے)
ڈیل سٹین کے علاوہ سابق کپتان شان پولاک جنوبی افریقہ کی جانب سے108ٹیسٹ میچز میں 421شکار کر چکے ہیں۔
سٹین نے 80 ٹیسٹ میچز میں 400 وکٹیں مکمل کرکے سابق کیوی آل راؤنڈر سررچرڈ ہیڈلی کے ریکارڈ میں حصہ دار بن گئے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ تیز 400 وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز عظیم سری لنکن سپنر متیاہ مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 72ویں ٹیسٹ میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ سری لنکن جادوگر سپنر متیاہ مرلی دھرن کے پاس ہے جنہوں نے 1992ء سے 2010ء کے دوران133ٹیسٹ میچز میں 800شکار کیے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.