کراچی میں لینڈ مافیا کی نذر ہونے والی کروڑوں روپے کی اراضی کا پتہ لگا لیا گیا
جمعرات 30 جولائی 2015 13:28
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) ایف آئی اے نے لینڈ مافیا نے نذر ہونے والے کروڑوں روپے مالیت کے 2 درجن سے زائد پلاٹس کا پتہ چلا لیا ۔ ایف آئی اے نے کراچی میں لینڈ مافیا کی نذر ہونے والے 28 پلاٹس کا سراغ لگا لیا ۔
(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈ مافیا نے پارکس، میدان، اسپتال اور مسجد کے لیے مختص کروڑوں روپے کی اراضی چائنا کٹنگ کے ذریعے بیچ ڈالی جب کہ لینڈ مافیا نے گلستان جوہر اسکیم 36 کا ماسٹر پلان بھی غائب کردیا۔
لینڈ مافیا کی جانب سے گلشنِ اقبال، لیاقت آباد، غریب آباد اور دیگرعلاقوں میں ریلوے کی اربوں روپے ارضی پر بھی قبضہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا قبضہ کراچی میونسپل کارپوریشن کے افسران کی ملی بھگت سے کیا گیا، ریلوے اراضی پر قبضے کی تحقیقات بھی ایف آئی اے سے کرائے جانے کا امکان ہے جب کہ قبضہ کی گئی زمین کا ریلوے حکام نے بھی ریکارڈ ترتیب دینا شروع کردیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.