ملائیشین ایئر لائن کے طیارے ایم ایچ 370کی تحقیقات کا دوبارہ آغازکردیا گیا
جہاز کا ٹکڑا گزشتہ سال لاپتا ہونے والے ملائیشین ایئر لائن کے طیارے ایم ایچ 370کا ہو سکتا ہے ‘رپورٹ ق
جمعرات 30 جولائی 2015 13:53
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء)بحر ہند میں فرانسیسی جزیرے سے جہاز کا ٹکڑا ملنے کے بعد عالمی تفتیش کاروں نے گزشتہ سال لاپتا ہونے والے ملائیشین ایئر لائن کے طیارے ایم ایچ 370کی تحقیقات دوبارہ شروع کردیں۔فرانس کے جزیرے لاری یونین کے ساحل پر گزشتہ روز مقامی لوگوں کو جہاز کے ملبے کا ایک ٹکڑا ملا ہے ۔
(جاری ہے)
جہاز کے پر نما اس ٹکڑے کی لمبائی دو میٹر ہے جو عالمی تفتیش کاروں کی توجہ کا مرکز بن گیا ماہرین کے مطابق جہاز کا یہ ٹکڑا گزشتہ سال لاپتا ہونے والے ملائیشین ایئر لائن کے طیارے ایم ایچ 370کا ہو سکتا ہے۔
فرانسیسی حکام نے جہاز کے اس ٹکڑے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ لیکن تفتیش کاروں کاکہنا ہے کہ ابھی کسی نتیجے پر پہنچا قبل از وقت ہو گا۔ ملائیشیا کی حکومت نے بھی تحقیقات کے لیے ماہرین کی ٹیم روانہ کردی ہے۔ ملائیشین ایئر لائن کا طیارہ پچھلے سال 8مارچ کو کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے بحر ہند میں لاپتا ہو گیا تھا۔ حادثے میں 239مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
چین، ترکیہ، یو اے ای اورسعودی عرب میں بارشوں نے تباہی مچادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.