چین سے درآمد کئے گئے 4وہیکل سکینر اور پانچ دستی ڈیٹیکٹر دھماکہ خیز مواد کی کھوج لگانے میں ناکام ثابت ہوئے، اسلام آباد میں وسط ایشیائی ممالک سے جسم فروشی کیلئے آ نے والی خواتین کے خلاف کارروائی جاری ہے،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جوابات
جمعرات 30 جولائی 2015 14:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ چین سے ایک ارب روپے کی لاگت سے درآمد کئے گئے 4وہیکل سکینر اور پانچ دستی ڈیٹیکٹربیکار ثابت ہوئے ،جو دھماکہ خیز مواد کی کھوج لگانے میں ناکام ہیں، اسلام آباد میں وسط ایشیائی ممالک سے عورتیں جسم فروشی کیلئے آتی ہیں، ان کے خلاف کارروائی جاری ہے، ماضی میں گداگروں کے بھیس میں خود کش حملے ہوتے رہے، اسلام آباد میں رواں سال کے دوران 1223 مرد گداگروں ،670عورتوں،1178 لڑکیوں، 1198 لڑکوں جبکہ 49 خواجہ سراؤں کو گرفتار کیا گیا، اکثریتی نجی سیکیورٹی ایجنسیوں کے گارڈز یا تو بندوق چلانا نہیں جانتے یا پر ان کے پاس بندوق ہی نہیں ہوتی، نجی سیکیورٹی ایجنسیوں کے پاس ایسے گارڈ بھی موجود ہیں جو قتل و دیگر فوجداری مقدمات میں مطلوب ہیں، موجودہ حکومت نجی سیکیورٹی ایجنسیوں کی رجسٹریشن کی نئی پالیسی متعارف کرانے جا رہی ہے، ملک بھر میں اس وقت 79 پاسپورٹ آفس کام کر رہے ہیں، جن کی تعداد دوگناکی جائے گی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے تمام اضلاع میں ایک یونیورسٹی یا کسی دوسری یونیورسٹی کا سب کیمپس کھولنے کی پالیسی بنائی ہے۔
(جاری ہے)
ایم کیو ایم کے ایک اور ایم این اے شیخ صلاح الدین کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کو صحافیوں کیلئے دو این جی اوز نے خطرناک ترین ملک قرار دیا اور 180 ملکوں میں پاکستان کا نمبر 158واں ہے، دراصل انہوں نے زمینی حقائق کو مد نظر رکھنے کی بجائے مبالغہ آمیزی سے کام لیا ہے، مذکورہ این جی اوز کا اقوام متحدہ میں درجہ مشاورت کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران ملک بھر میں 46صحافی قتل، 18زخمی جبکہ 4اغواء ہوئے جن میں پنجاب کے 9، صوبہ سندھ کے 23، خیبرپختونخوا 8،بلوچستان 17جبکہ اسلام آابد کے 11صحافی شامل ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں صحافیوں کے تحفظ کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ صوبائی حکومت کے ساتھ بھی صحافی کی حفاظت کیلئے اقدامات کرنے کیلئے بات چیت کی جا رہی ہے۔ پی پی کی شازیہ مری کے سوال پر چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ملک بھر میں اس وقت کل 6غیر ملکی قیدیوں کو سزائے موت دی گئی ہے جن میں ایک کو پھانسی کی سزا پر موجودہ پابندی ہٹنے سے قبل سزائے موت دی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو جو بھی گداگر نظر آتا ہے پولیس اس کو عزت و احترام سے گرفتار کر لیتی ہے اور ضرورت مندوں کو این جی اوز کے حوالے کئے جاتا ہے جبکہ پیشہ ور گداگروں کوجیل بھیجا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں گداگروں کے روپ میں بھی لوگ خود کش دھماکے کرتے رہے ہیں، رواں سال کے دوران اسلام آباد میں بھیک مانگنے والے 1223مردوں، 670خواتین،1198لڑکوں، 1178لڑکیوں، اور 49خواجہ سراؤں کو گرفتار کیا گیا۔ ایم این اے آسیہ ناز تنولی کے سوال کا جواب نہ آنے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں جب ایوان کے اندر داخل ہوا تو معلوم ہوا کہ ایم این ایز کے چار سوالات کے جوابات نہیں بھجوائے گئے ان سے متعلقہ چاروں افسران کو معطل کر دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.