چنے کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے بر وقت کا شت کریں،زرعی ماہرین

جمعرات 30 جولائی 2015 16:51

سلانوالی ۔30 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء)زرعی ماہرین نے چنے کے کا شت کارو ں کو سفارش کی ہے کہ چنے کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے بر وقت کا شت کریں چنے کی کا شت کیلئے موزوں و قت ستمبر کے آخر سے نومبر کے وسط تک ہے جب کہ ز یا د ہ زرخیز اور ستمبر کا شتہ کما د میں چنے کاوقت کا شت 20اکتوبر تا 10نومبر ہے ۔

(جاری ہے)

چنے کے کا شت کا ر چنے کی کا شت ڈرل یا پو ر سے کریں ہلکی میرااور ریتلی زمینوں میں قطاروں کا فاصلہ ایک فٹ جب کہ بھا ر ی میرایا زیا دہ با ر ش والے علاقوں میں فاصلہ ڈیڑھ فٹ رکھیں شرح بیج 30کلوگرام فی ایکڑ رکھیں پودوں کا درمیانی فاصلہ 6تا 8انچ ستمبر کاشتہ کما د میں چنے کی مخلو ط کاشت کی صورت میں ساڑھے 6فٹ کے فاصلہ پر کما د میں بیڈ پر چنے کی دولائینیں جبکہ 2تا ا ڑھائی فٹ کے فاصلہ پر کا شتہ کماد میں چنے کی ایک لائن کا شت کریں آبپاش علاقوں میں ڈی اے پی ڈیڑھ بور ی یا یور یا آدھی بور ی + ٹی ایس پی ڈیڑھ بور ی یانائٹرو فاسٹ ایک بور ی + ٹی ایس پی ایک بور ی یا یوریا آدھی بوری + ایس ایس پی 4بو ری جبکہ بارانی علاقوں میں ٹی اے پی ایک بور ی استعمال کریں اچھی پید اوار کے حصول کیلئے دیسی چنے کی اقسام بٹل 98سی ایم 98بلکسر 2000و نہار 2000تھل 2006پنجاب 2008اور بکھر 2011جبکہ قابلی چنے کی اقسام نو ر 91سی ایم 2008نو ر 2009اور نو ر 2013کا شت کریں ۔