کپاس کی فصل پر سپرے کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں،نظامت زرعی اطلاعات
جمعرات 30 جولائی 2015 16:53
راولپنڈی۔30 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء )نظامت زرعی اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ کپاس کی فصل پر سپرے کے بہتر نتائج کے حصول کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ۔ترجمان کے مطا بق کاشتکارسپرے مشین کا انتخاب کھیت کی نوعیت کے مطابق اس طرح کریں کہ پورا کھیت ہفتہ میں کم از کم ایک یا دو بار سپرے ہو جائے۔ اگر کپاس 10 ایکڑ سے کم رقبہ پر کاشت کی گئی ہو تو نیپ سیک سپریئر استعمال کریں۔
اگر رقبہ 10 سے 125 ایکڑ کے درمیان ہو تو سولو پاور سپریئر اور 25 سے 150 ایکڑ کے درمیان رقبہ ہونے کی صورت میں 200 لٹر والی ٹریکٹر بوم سپریئر کا انتخاب کریں۔ اگر رقبہ 150 ایکڑ سے زیادہ ہو تو 400 لٹر والی ٹریکٹر بوم سپریئر کا انتخاب کریں۔ سپرے صبح یا شام کے اوقات میں کریں جب درجہ حرارت کم ہو۔(جاری ہے)
بارش کا امکان ہونے کی صورت میں سپرے ہر گز نہ کریں، سپرے سے قبل مشین کا اچھی طرح معائنہ کریں۔
کیڑے مار اور پھپھوند کش ادویات کیلئے ہولو کون نوزل اور جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے فلیٹ فین (ٹی جیٹ) نوزل استعمال کریں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ مشین لیک نہ کر رہی ہو اور پریشر صحیح ہو، ٹریکٹرمشین کی صورت میں تمام نوزل یکساں فوارے دے رہے ہوں۔ سپرے کرتے وقت نوزل کو پودے کے اوپر ڈیڑھ تا دو فٹ کے فاصلے پر رکھیں اور سپرے کرتے وقت ہاتھ کو ادھر ادھر مت گھمائیں بلکہ سیدھ میں رکھیں۔ نیپ سیک ہینڈ سپریئر سے 2 سے زیادہ قطاروں میں سپرے نہ کریں۔ سپرے کے دوران وقتاً فوقتاً معائنہ کرتے رہیں کہ نوزل کہیں بند نہ ہو اور پریشر یکساں ہو۔ سپرے ہمیشہ ہوا کے رخ پر کریں، سپرے کے دوران کھانے پینے اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ خراب یا رسنے والا سپریئر ہر گز استعمال نہ کریں ۔ سپرے کے وقت لمبی آستینوں والا لباس، دستانے اور منہ ڈھانپنے والا ماسک ضرور استعمال کریں۔ سپرے کے بعد مشین کی صفائی صحیح طور پر کریں، صابن سے ہاتھ منہ دھوئیں اور آلودہ کپڑے تبدیل کریں۔ سپرے کا اثر ہونے کی صورت میں بوتل کے لیبل سمیت فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.