پیمرا نے ٹی وی چینلز کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا
غیر اخلاقی پروگراموں ، گانوں، حد سے تجاوز اشتہارات اور غیر ملکی مواد سے ممانعت اور قومی ترانہ نشر کرنے کی ہدایت
جمعرات 30 جولائی 2015 19:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی( پیمرا) نے ٹی وی چینلز کیلئے ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے غیر اخلاقی پروگراموں ، گانوں، حد سے تجاوز اشتہارات اور غیر ملکی مواد سے ممانعت اور قومی ترانہ نشر کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ جمعرات کو پیمرا نے سینٹ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات، نشریات اور قومی ورثہ کی 3جولائی کو جاری ہدایت کے پیش نظر تمام پرائیویٹ ٹی وی چینلز کو ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں غیر اخلاقی پروگراموں ، گانوں اور مقررہ حد سے زائد اشتہارات و غیر ملکی مواد کو روکنے کیلئے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
پیمرا نے متعدد عوامی شکایات کے پیش نظر تمام ٹی وی چینلز کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں نیلام گھر طرز کے پروگرام نشر کرنے اور مقدس مہینے کے تقدس کو پامال کرنے کا بھی سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایسے تمام پروگراموں کو مستقبل میں نہ نشر کرنے کے بھی ہدایت کی ہے۔(جاری ہے)
اتھارٹی کے جاری کردہ ہدایت نامہ کے مطابق مندرجہ ذیل طرز کے پروگرام نشر کرنے کی سختی سے ممانعت ہو گی۔
10فی صد سے زائد غیر ملکی پروگراموں کا نشر کرنا، 12منٹ فی گھنٹے سے زائد اشتہارات،ماہ رمضان میں نیلام گھر طرز کے پروگرام،نیوز بلیٹن میں تفریح کی آڑ میں غیر اخلاقی غیر ملکی گانوں کے کلپس،پروگراموں یا اشتہارات میں غیر اخلاقی مواد،جرائم کے پروگراموں کی منظر کشی جو کہ جرم کی تشہیر کا باعث ہو وغیرہ۔علاوہ ازیں اتھارٹی نے تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ اپنی نشریات کا آغاز قومی ترانہ سے کریں جیسا کہ ہمارے پڑوسی ممالک میں بھی روایت ہے تا کہ افراد میں قومی جذبے کو اجاگر کیا جا سکے۔بالخصوص بچوں سے متعلق صحتمندانہ پروگرام اور کارٹون وغیرہ نشر کرنے کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔ پیمرا کے مطابق پاکستانی ٹی وی چینلز میں بچوں کے پروگراموں کی طرف انتہائی کم توجہ ہے اور پاکستانی بچے صرف دو(2) غیر ملکی چینلز پر انحصار کئے ہوئے ہیں جس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.