ضلعی انتظامیہ لاہور کی چھاپہ مار ٹیم کا جنرل سٹور کے پرائیویٹ گودام پر چھاپہ
رمضان المبارک میں مارکیٹ میں سبسڈائزاڈ ریٹ پر فروخت کئے جانے والے 602بیس کلو آٹے کے تھیلوں کو بر آمد
جمعرات 30 جولائی 2015 20:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کی چھاپہ مار ٹیم نے نواں کوٹ کے علاقہ موہلنوال میں ایک جنرل سٹور کے پرائیویٹ گودام پر چھاپہ مار کر رمضان المبارک میں مارکیٹ میں سبسڈائزاڈ ریٹ پر فروخت کئے جانے والے 602بیس کلو آٹے کے تھیلوں کو بر آمد کر لیا ہے۔
(جاری ہے)
ضلعی انتظامیہ کو خفیہ طور پر اطلاع مو صول ہوئی کہ نواں کوٹ میں ایک جنرل سٹور کے نجی گودام میں رمضان المبارک کے ماہ میں مارکیٹ میں فروخت کئے جانے والے تھیلے پڑے ہوئے ہیں جس پر ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پر چھاپہ مار ٹیم نے گودام سے 602بیس کلو آٹے کے تھیلے برآمد کر لئے اور ان کو اپنے قبضہ میں لے لیا۔
401تھیلوں کو ضلعی انتظامیہ کے سٹور میں شفٹ کر دیا ہے جبکہ 201تھیلے گودام میں موجود ہیں جس کو سیل کر دیا گیا ہے۔سٹور کے مالکان زبیر اور اکرم کے خلاف تھانہ نواں کوٹ میں مقدمہ درج کروا کر ان کو گرفتار کروا دیا گیا ہے۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ تحقیقات کے بعد ملوث سرکاری ملازمین کے کیسز اینٹی کرپشن کو بھیجے جائیں گے جبکہ محکمہ خوراک پنجاب سے متعلقہ فلور مل کے خلاف کارووائی کے لئے رابطہ کر لیا گیا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان سمیت ہر قیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.