ایشز سیریز ، انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگ میں 281 رنز بنا کر آؤٹ،آسٹریلیا پر 145 رنز کی برتری حاصل
انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ 63 ، معین علی 59 اور این بیل 53 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے آسٹریلیا کینیتھن لیون اور ہیزر ووڈ نے 3,3 ، مچل سٹارک اور مچل جانسن نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ میں آخری اطلاعات آنے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز سکور کرلئے
جمعرات 30 جولائی 2015 21:36
برمنگھم ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگ میں 281 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ، انگلینڈ نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز 136 رنز پر 145 رنز کی برتری حاصل کرلی ، انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ 63 ، معین علی 59 اور این بیل 53 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں نیتھن لیون اور ہیزر ووڈ نے تین تین ، مچل سٹارک اور مچل جانسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ میں آخری اطلاعات آنے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز سکور کرلئے ۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو برمنگھم کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ نے اپنے پہلے دن کے سکور تین وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز اننگز کا آغاز کیا تو وقتاً فوقتاً انگلینڈ کی وکٹیں گرتی رہیں ، انگلینڈ کی پوری ٹیم 67.1 اوورز میں 281 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔(جاری ہے)
انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ 63 ، معین علی 59 اور این بیل 53 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں نیتھن لیون اور ہیزر ووڈ نے تین تین ، مچل سٹارک اور مچل جانسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
آخری اطلاعات آنے تک آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنا لئے ۔ کرس راجر 6 اور سٹیفن سمتھ 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگ میں سٹیفن فن اور براڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.