زرخیز میرا ز مین مٹر کی کا شت کیلئے موزوں ہے، زرعی ماہرین

جمعہ 31 جولائی 2015 15:04

سلانوالی ۔31 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) زرعی ماہرین نے مٹر کے کا شت کار و ں کوہدایت کی ہے کہ زرخیز میرا ز مین مٹر کی کا شت کیلئے موزوں ہے مٹر کی کا شت کا بہترین وقت یکم اکتو برتا 10نومبر ہے مٹر کی کاشت کیلئے 10سے 15کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کیا جا ئے پودے سے پودے کا فاصلہ 2انچ اور پٹریوں کی چوڑائی ایک فٹ سے ڈیڑھ فٹ ضروری ہے مٹر کی کا شت سے پہلے ز مین میں گہرا ہل چلا کر زمین کو ا چھی طرح تیارکیا جا ئے مٹر کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے 7سے 8ٹن گو بر کی گلی سڑی کھاد زمین میں اچھی طرح مکس کی جا ئے بو قت کا شت 2با ر ہل چلا کر سہا گا دیاجا ئے سفارش کر د ہ فاصلوں پر شر کی اور غربی پٹریاں بنائی جائیں بیج کا شت کر نے سے پہلے پانی دیں اور پانی کے نشان سے ذرا او پر دھو پ کی مخالف سائیڈ پٹریوں کی شمال سائیڈ پر بیج لگائیں کا شت کے فور ی بعد ہلکی آبپاشی کریں زمین کی تیار ی کے وقت ایک بو ری ڈی ا ے پی جمع آدھی بور ی پوٹا ش یا دو بور ی ایس ایس پی یا ایک بوری ٹی ایس پی + آدھی بور ی یور یا + آدھی بور ی پو ٹا ش ڈالی جا ئے کا شت کے بعد پھول آنے پر ایک بوری یوریا یا دوبور ی کیلشیم امونیم نائٹریٹ + ایک بور ی پوٹا ش ڈالی جا ئے ہر چنائی کے بعد ایک بو ری یور یا ڈالنا بھی ضرور ی ہے۔