موسم بر سا ت میں مویشیوں اور بھیڑ بکریوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائے جائیں،لائیو سٹا ک ماہرین

جمعہ 31 جولائی 2015 15:04

سلانوالی ۔31 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) لائیوسٹا ک ماہرین نے کہاہے کہ گرمی کی شدت اور برسات کے موسم میں مختلف قسم کی بیماریاں مویشیوں اور بھیڑ بکریوں پر حملہ کرتی ہیں اگر بروقت جانوروں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگا کر محفوظ نہ کیا جا ئے تو بر سات میں بہت سی متعد ی بیماریاں تیزی سے حملہ آور ہو تی ہیں ان بیماریوں میں منہ کھر، گل گھوٹو، فٹ راٹ شامل ہیں۔

منہ کھر گائے، بھینس ، بھیڑاور بکریوں میں ہوتی ہے۔ یہ وائر س سے پھیلنے والی بیماری ہے اس مرض میں مبتلا جانوروں کو بخار ہو نا، زبا ن پر چھالے پڑ جانا، پاؤ ں یعنی کھر زخمی ہونا نمایاں علامات ہیں جا نورخورا ک کھانا چھوڑ دیتا ہے۔ گائے، بھینسوں میں دودھ کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔ چھوٹی عمر کے جانوروں پر ا س کا حملہ جا ن لیوا ہوتا ہے اس سے بچاؤ کیلئے فور ی طور پر قریبی وینٹرنر ی ہسپتال سے رابطہ کرکے علاج معالجہ کرا یا جا ئے۔

(جاری ہے)

گل گھوٹو جراثیم سے پھیلنے والی بیماری ہے گائے پر کم اور بھینس پر زیاد ہ حملہ کرتی ہے خاص طور پر ایک سے 3سا ل کی درمیانی عمر میں یہ بیماری زیاد ہ دیکھی گئی ہے۔ تیز بخار، منہ سے پانی گر نا، سانس لینے میں مشکل ہو نا ،پیٹ میں گیس بھر جانا، آنکھوں کا سر خ ہونا اس کی نمایاں علامات ہیں شدید حملے کی صورت میں جا نور6سے 8گھنٹے کے درمیان مر جا تا ہے۔

فٹ را ٹ اس بیماری کا تعلق جانور اور اس کی رہائش خورا ک کی جگہ کی صفائی سے ہے اور موسم کے ساتھ بالخصوص برسات میں چوٹ لگنے والی جگہ بیکٹیر یاحملہ آور ہوتے ہیں 2کھروں والے جانور جن میں گائے، بھینس، ہر ن ،بھیڑ ،بکری شامل ہیں۔ ان بیماریوں سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات کے ساتھ ساتھ قریبی شفاء خوانہ حیوا نا ت سے رجوع کرنا ضروری ہے۔