ریاستی ادارے عوامی مسائل کے حل اور شہر کی تعمیر وترقی میں اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں بُری طرح ناکام ہو چکے ہیں ،میاں محمد اسلم
شہری بلد یاتی الیکشن میں باکردار اور عوام کا درد رکھنے والے اُمیدواروں کو منتخب کر یں، نائب امیر جماعت اسلامی
جمعہ 31 جولائی 2015 19:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہااسلام آباد کے باشعور شہری بلد یاتی الیکشن میں باکردار اور عوام کا درد رکھنے والے اُمیدواروں کو منتخب کر یں اور اس کے نتیجے میں اسلام آباد میں تعمیر و تر قی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ۔انھوں نے کہا طو یل عر صے سے اسلام آباد لینڈ مافیا، جرائم پیشہ عناصر اورسی ڈ ی اے کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا ریاستی ادارے عوامی مسائل کے حل اور شہر کی تعمیر وترقی میں اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں بُری طرح ناکام ہو چکے ہیں اور انہیں پوچھنے والا بھی کوئی نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی اسلام آباد کے تحت منعقدہ پختون جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ کے نائب امیر صاحبزادہ ہارون رشید ،امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فاروق خان ،حاجی فضل رازق ،حاجی دلاور ،نور اﷲ خٹک ،عالم زیب خان اور دیگروقبائلی عمائدین نے بھی خطاب کیا ۔
میاں محمداسلم نے کہااگر بلدیاتی الیکشن میں حسب سابق نااہل لوگوں کو منتخب کیا گیا تو دارالحکومت اجڑ جائے گا اور پہلے کی طرح لوٹ مار کرنے والے پھر عوام کی گردنوں پر مسلط ہو جائیں گے پھر عوام کے پاس ہاتھ ملنے اور بد دعا ئیں دینے کے سوا کچھ نہیں رہے گا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ ہارون رشید نے کہا پختون قبائل نے پاکستان کی بقا کی جنگ لڑی ہے اور کشمیر کے محاذ پر انڈیا کی فوج کو ناکوں چنے چبوائے ہیں ۔امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فاروق خان نے اپنے خطاب میں کہاکہ جماعت اسلامی کے امیدوار کامیاب ہو کر حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے اسلام آباد کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے کہا ہمیں امید ہے اسلام آباد کے شہری امانت اور دیانت کا ساتھ دیتے ہوئے جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم شہبازشریف کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
سپیکر قومی اسمبلی کا چلاش میں بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہارافسوس
-
چیئرمین سینیٹ کامتحدہ عرب امارات کے صدر کے چچا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پراظہارتعزیت
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا چلاس بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار
-
وزیراعظم کا شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پراظہارافسوس
-
صدرکا چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس
-
اسحاق ڈار کی 15 ویں اسلامی سربراہی اجلاس کی تیاری کیلئے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت، پاکستان بیورو آف وزرائے خارجہ کی تیاری کے اجلاس کا نائب صدر منتخب
-
وزیرداخلہ اور وزیر ایوی ایشن و دفاع خو اجہ محمد آصف کاعلامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور کادورہ، مسافروں کے لئے سہولتوں میں اضافے کی ہدایت
-
دورہ ِ سعودی عرب کی بہترین تیاری کیلئے تمام متعلقہ وزراء اور افسران کی کوششیں قابل تحسین ہیں،وزیر اعظم
-
جو لوگ ہمارے مینڈیٹ چور ہیں ان کے علاوہ سب سے بات ہو گی،بیر سٹر گوہر
-
سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اورمغربی ایشیا کے دیگرممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں نمایاں کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.