بینک 0.6فیصدکے حساب سے کاٹاگیاودہولڈنگ ٹیکس تاجروں کوواپس کریں ، سالانہ انکم ٹیکس اداکرنے والوں کی ٹرانزیکشن سے ودہولڈنگ ٹیکس نہ کاٹاجائے، حکومت ودہولڈنگ ٹیکس پرتاجروں کے خدشات دورکریگی ، سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کیلئے نہیں
وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈار کی ایف پی سی سی آئی کے وفدسے ملاقات میں گفتگو
جمعہ 31 جولائی 2015 21:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈارنے کہا ہے کہ بینک 0.6فیصدکے حساب سے کاٹاگیاودہولڈنگ ٹیکس تاجروں کوواپس کریں جبکہ سالانہ انکم ٹیکس اداکرنے والوں کی ٹرانزیکشن سے ودہولڈنگ ٹیکس نہ کاٹاجائے، حکومت ودہولڈنگ ٹیکس پرتاجروں کے خدشات دورکرے گی کہ یہ سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کیلئے نہیں ہے، وہ یہاں جمعہ کے روزفیڈریشن آف چیمبرزآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدرمیاں محمدادریس کی قیادت میں ایف پی سی سی آئی کے وفدسے ملاقات میں گفتگوکررہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ تاجروں کوبینکاری لین دین پرودہولڈنگ ٹیکس سے خوفزدہ نہیں ہوناچاہیے کیونکہ یہ صرف سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کیلئے ہے۔اگرتاجروں کواسپر اعتراض ہے توانہیں چاہیے کہ ودہولڈنگ ٹیکس سے بچنے کیلئے جلدازجلداپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں۔(جاری ہے)
دوران ملاقات وزیرخزانہ نے کہاکہ یہ بات ان کے نوٹس میں آئی ہے کہ بعض بینکوں نے ٹرانزیکشنز پر 0.6فیصدکے حساب سے ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کی ہے، اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان پہلے ہدایات جاری کرچکاہے کہ جن کھاتے داروں کی ٹرانزیکشنزپر0.6فیصدکے حساب سے ودہولڈنگ ٹیکس کاٹاگیاانہیں واپس کیا جائے۔
اسی طرح سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی ٹرانزیکشنزسے بھی ودہولڈنگ ٹیکس کاٹے جانے کی اطلاعات ہیں لہٰذابینکوں کوایک مرتبہ پھرہدایت کی جاتی ہے کہ سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کوودہولڈنگ ٹیکس کی رقم واپس کی جائے۔انہوں نے کہاکہ ملک بھرکی تاجربرادری کیلئے ٹیکس دہندہ بننے کایہ سنہری موقع ہے انہیں چاہیے کہ جلدازجلداپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کراکرملکی معیشت کی بہتری میں اپناحصہ ڈالیں جبکہ اس حوالے سے ہڑتال وغیرہ کابہانہ قابل قبول نہیں ہوگا ۔ فیڈریشن آف چیمبرزآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدرمیاں محمدادریس سے ملاقات میں طئے پایاکہ تاجرودہولڈنگ ٹیکس سے بچنے کیلئے جتنی جلدی ممکن ہوسکے گااپنیسالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں گے۔ اس موقع پرسنیٹراسحٰق ڈارنے ملکی معیشت میں تاجربرادری کے کردارکوسراہااورکہاکہ بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کمی ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتیہے جبکہہم اسے نقصان پہنچانے کاسوچ بھی نہیں سکتے۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.