کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی شعیب احمد صدیقی نے ہل پارک کے 46 پلاٹوں کے حوالے سے کے ایم سی کے 2 افسران کو معطل کردیا
جمعہ 31 جولائی 2015 22:05
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی شعیب احمد صدیقی نے ہل پارک کے 46 پلاٹوں کے حوالے سے پی ای سی ایچ ایس اور دیگر کی جانب سے عدالت میں دائر مقدمہ میں متعلقہ پارٹیوں کے حق میں بغیر مجاز اتھارٹی کی منظوری کے دستبردار ہو کر سرکار کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر افسر حافظ مغیرہ ربانی کو معطل کرکے ایک گریڈ تنزلی کرنے صباصابر کو معطل اور طاہر جمیل درانی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ۔
جبکہ پینل ایڈووکیٹ کے خلاف پاکستان بار کونسل ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے، 4 رکنی کمیٹی بھی قائم کی ہے جس میں انجینئر نور الحق، سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینٹی انکروچمنٹ بلال منظر ، پارک اور محکمہ قانون کے نمائندے شامل ہوں گے، کمیٹی ایک ہفتہ کے اندر اندر رپورٹ دے گی کہ اربوں روپے کی سرکاری زمین کو پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنے میں جن جن افسران نے مدد کی ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، ان افسران نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر عدالت میں زمین سے دستبردار ہونے اور متعلقہ پرائیویٹ اداروں کو زمین دینے کے لئے عدالت میں تحریری رضا مندی جمع کرائی جس سے بلدیہ عظمیٰ کراچی اربوں روپے کی زمین سے محروم ہوگئی مگر اس کی منظوری میٹروپولیٹن کمشنر یا ایڈمنسٹریٹر سے نہیں لی گئی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.