سوویت یونین کے خلاف لڑنے والی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد رکھنے اور بعد میں بیرو نی مداخلت کے خلاف منظم جدو جہد ملا محمدعمر اور ان کے حلیفوں ایک اہم کار نامہ ہے ، جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مو لا نا فضل الرحمن کا ملا محمد عمرمجاہد کے انتقال پراظہار افسوس
ہفتہ 1 اگست 2015 00:02
اسلام آباد/کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جولائی۔2015ء) جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مو لا نا فضل الرحمن نے افغانستان کے سابق سربراہ اورامارت اسلامیہ کے امیر ملا محمد عمرمجاہد کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوویت یونین کے خلاف لڑنے والی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد رکھنے اور بعد میں بیرو نی مداخلت کے خلاف منظم جدو جہد ملا محمدعمر اور ان کے حلیفوں ایک اہم کار نامہ ہے ۔
مر کزی میڈیا سیل کے مطابق انہوں نے افغان طالبان اور ملا محمدعمر کے خاندان سے مرحوم کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ملامحمد عمر کے وفات کے بعد نئی قیادت پر ذمہ داریا ں زیا دہ آگئی ہیں اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ افغانستان میں بیرو نی مدا خلت کے خاتمے کے بعد حا لا ت کی بہتری کے لیئے مر حوم کی زندگی میں ہو نے والے فیصلوں اور ہدایات کی روشنی نئی قیا دت کاوشیں جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ ملا محمدعمر ایسی شخصیت کے طور پر ابھرے جس نے افغانستان میں مشکل وقت میں سب کو ساتھ لیا اور استقامت کے ساتھ کھڑے رہے اور ہر چیلنج کا تدبر حکمت اور جرأت کے ساتھ مقابلہ کیا ان حقائق کا ان کا بڑے سے بڑا مخالف بھی معترف ہو گا ،مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ بیرو نی مداخلت کو قبول نہ کر نا ،اسلامی نظام کے نفاذکے لئے جدوجہدکرنااور خود مختار اور آزاد افغانستان مرحوم کا مشن تھا ،وہ اس مشن پر آخر وقت تک قائم رہے، مو لا نا نے کہا کہ پا کستان کی عوام اور جے یو آئی پر امن اور آزاد خود مختار افغانستان کی سب سے بڑی خواہش رکھتے ہیں انہوں نے ملا محمد عمر کے درجات کی بلندی کی دعا کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.