فیصل آباد میں ڈینگی کی آگاہی مہم شروع

ہفتہ 1 اگست 2015 16:46

فیصل آباد ۔یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر ڈویژن فیصل آباد میں ڈینگی کے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر موسم کی مناسبت سے ڈینگی مچھر کے افزائش کے خدشہ کے پیش نظر اس کی روک تھام کے اقدامات کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا اس حوالے سے محکمہ صحت، تعلیم ، ماحولیات ، جنگلات ،واسا، سینی ٹیشن سمیت تمام متعلقہ اداروں اور مقامی حکومتوں ، ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اس حوالے سے آگاہی مہم شروع کریں جس پر عملدرآمد شروع کرتے ہوئے نہ صرف تعلیمی اداروں بلکہ عوامی مقامات اور شاہراوں پر بینرز آویزاں کئے جارہے ہیں ۔

ڈینگی مچھر ، اس کے کاٹنے کے نقصانات ، نشاندہی اور روک تھام کے حوالے سے لٹریچر بھی تقسیم کیا جارہاہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت نے اپنے تمام ذیلی دفاتر اور ہسپتالوں کو خصوصی اقدامات کی ہدایات کی ہیں جس کے پیش نظر ڈینگی کے ممکنہ متاثرہ افراد کے علاج معالجہ کے انتطامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔مقامی حکومتوں نے ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کیلئے سینٹی ٹیشن اور واسا کو کے عملہ کو الرٹ کرتے ہوئے چھٹیاں منسوخ کردی ہیں اس حوالے سے خصو صی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ڈینگی مچھروں کی ممکنہ افزائش کے مقامات کا سروے اور اسے تلف کرنے کے اقدامات کریں گے ۔

شہروں ، دیہات اور قصبات میں مچھر مار سپرے کے حوالے سے اقدامات کو بھی حتمی شکل دی گئی اس حوالے سے خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کیا جارہا جہاں پر عام شہری ڈینگی کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ کرسکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :