پاکستان ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے آغاز میں گھبرانے کے باوجود اعصاب قابو میں رکھے شاہد آفریدی
، زمبابوے میں مزید نئے کھلاڑیوں کو موقع فراہم کریں گے عماد وسیم اورانور علی نے اچھی اننگز کھیلی مستقبل میں بھی ٹیم کیلئے اسی طرح پرفارم کرتے رہیں گےمیڈیا سے گفتگو
اتوار 2 اگست 2015 11:35
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء) ٹوئنٹی 20 کے کپتان شاہدخان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے آغاز میں گھبرانے کے باوجود اعصاب قابو میں رکھے، زمبابوے میں مزید نئے کھلاڑیوں کو موقع فراہم کریں گے عماد وسیم اورانور علی نے اچھی اننگز کھیلی مستقبل میں بھی ٹیم کیلئے اسی طرح پرفارم کرتے رہیں گے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ 173 قابل حصول ہدف تھا مگر شروع ہونے ہم گھبرا گئے، آغاز میں اچھا نہیں کھیل پائے، عماد وسیم اور انور علی نے اچھی اننگز کھیلی، مجھے امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ٹیم کیلئے اسی طرح پرفارم کرتے رہیں گے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر میں بولنگ میں اچھا پرفارم نہ کرپاوٴں تو بطور کپتان بیٹنگ کیلئے میری ذمہ داری بڑھ جاتی ہے میرے پاس اس وقت بہترین ٹیم موجود ہے، ہماری اگلی سیریز نیوزی لینڈ کے ساتھ ہے جس میں دوسرے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے، یہ کامیابی ہمارے لیے بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے، سری لنکن ٹیم میں اب مہیلا جے وردنے اور کمارسنگاکارا موجود نہیں مگر لسیتھ مالنگا نوجوان سائیڈ کے ساتھ بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں جتنا یہ زیادہ کھیلیں گے اتنا ہی بہتر ہوں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.