پاک سری لنکا حالیہ سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا
ٹیسٹ میں مصباح الحق‘ ون ڈے میں شعیب ملک اور ٹی ٹوئنٹی میں عماد وسیم نے چھکا لگا کر سیریز اپنے نام کیں
اتوار 2 اگست 2015 13:06
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء) پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا‘ ٹیسٹ‘ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں چھکا لگا کر تینوں سیریز اپنے نام کیں۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف ہونے والی حالیہ سیریز میں گرین شرٹس نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے تینوں سیریز کے آخری میچ میں قومی ٹیم نے چھکا لگا کر نہ صرف میچ جیتا بلکہ سیریز بھی اپنے نام کی۔
ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں قائد مصباح الحق نے چھکا لگا کر تیسرا ٹیسٹ اور سیریز اپنے نام کی جبکہ چوتھے ایک روزہ میچ میں آل راؤنڈر شعیب ملک نے آخری گیند پر چھکا لگا کر نہ صرف میچ بلکہ سیریز گرین شرٹس کے نام کی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے اور آخری سنسنی خیز ٹی ٹوئنٹی میچ میں نوجوان آل راؤنڈر عماد وسیم نے 20ویں اوور کی دوسری گیند پر چھکا لگا کر سیریز قومی ٹیم کے نام کی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ میں فخر زمان کی ترقی، حارث رؤف اور شاداب خان کی تنزلی
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منائی جائے گا
-
محسن نقوی پی ایس ایل کے میچز کوئٹہ میں کرانے کے خواہشمند
-
پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کا مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو بھیج دیا
-
پاکستان کیخلاف سیریز کے لیے آئرلینڈ کے ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان، اہم پیسر نے آئی پی ایل کو ترجیح دیدی
-
پی ایس ایل 10، زلمی کے مالک کا پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ
-
محمد عامر کی آئرلینڈ کی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت مشکوک
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.